یو فون کے عوام کی فلاح کے لیے خاص اقدام

یو فون ٹیلی کام سیکٹر میں کافی مقبولیت کی حامل ہے. اور صارفین اس کی کارکردگی سے کافی حد تک مطمین بھی ہیں
رواں سال یو فون نے یہ فیصلہ کیا ہے کے اب وہ عوام کی فلاح کے لیے کچھ اہم اقدام اٹھائے گا اور ان اقدام کا فیصلہ پاکستان میں غربت اور بیروزگاری کو دیکھ کر کیا گیا ہے

سوشل میڈیا کا کردار 

یو فون چونکہ ایک ٹیلی کام کمپنی ہے اور سوشل میڈیا میں اس کا ایک چرچا ہے اور اسی طاقت کو استعمال کر کے لوگوں  کی فلاح کے لیے  یو فون کئی اقدام کرنے میں کامیاب ہوا ہے
مندرجہ ذیل ہیں چند ایسے اقدام جو یو فون نے صرف اور صرف عوام کے لیے اٹھائے ہیں

Ufone social work

:کھانا گھر

کھانا گھر کا آغاز کراچی کی ایک خاتون نے کیا ہے جس کا مقصد ہر شخص کو تین وقت کی روٹی اور اچھا کھانا فراہم کرنا ہے . یو فون نے اس سروس کو لوگوں تک میڈیا کے ذریعے اور سماجی سائٹس کےذریعے پہنچایا جس کی وجہ سے لاکھوں ایسے لوگ جو 3 وقت کا پیٹ بھر کے کھانا نہیں کھا سکتے تھے خود کا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر پاتے ہیں

:آپریشن عید چائلڈ

اس پلان کا آغاز صرف اور صرف اور ان بچوں کے لیے کیا گیا ہے جو غریب خاندان سے ہیں اور اس پلان کے مطابق  ایسے  بچے جو غریب ہیں ان کو تحائف دینا ہے تا کہ  ان کو یہ احساس نہ ہوکہ  یہ کسی سے کم ہیں اور یو فون کا کردار اس پلان کو لوگوں تک پہنچانے میں بہت اہم ہے
اس کے علاوہ بھی عوام کی فلاح کے لیے یو فون کی کئی خدمات ہیں

Comments

comments